گمشدہ بلی 10 سال بعد مل گئی

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 دسمبر 2022

نیو یارک: امریکا میں 10 سال قبل کھوجانے والی بلی دوبارہ اپنے مالکان سے ملنے جا رہی ہے۔

نیویارک کے علاقے لانگ آئی لینڈ سے گم ہونے والی اس بلی کے متعلق اس کے مالک رچرڈ پرائس کا کہنا ہے کہ ان کی پالتو بلی ’مِیمی‘ 2012 میں ان کے رشتے دار کے گھر سے کہیں چلی گئی تھی۔ گھر والوں نے علاقے میں بلی کو خوب ڈھونڈا لیکن میمی کہیں نہیں ملی۔

لانگ آئی لینڈ کے علاقے بروک ہیوون میں قائم اینیمل شیلٹر کے مطابق اس بلی کو گزشتہ دنوں انتہائی زبوں حالی میں لایا گیا۔

ادارے کی سپروائزر لِنڈا کلیمپفل کا کہنا تھا کہ اس بلی کے بال اس بری طرح اکڑے ہوئے تھے کہ زرہ بکتر کی ڈھال معلوم ہوتے تھے۔

بلی صاف ستھرا کر کے اس میں مائیکرو چپ ڈھونڈی گئی جس سے معلوم ہوا کہ اس کے مالک رچرڈ پرائس ہیں جو اب اسپین میں رہائش پذیر ہیں۔

رچرڈ پرائس کا کہنا تھا کہ بلی پر کیا گزری اس کے متعلق صرف بلی ہی بتا سکتی ہے۔ آئندہ چند ہفتے بلی ان کے رشتے داروں کے پاس رہے گی اور آئندہ ماہ وہ اور ان کی اہلیہ لانگ آئی لینڈ جا کر اس کو لے آئیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔