سلیمان شہباز نے جہانگیر ترین اور عون چوہدری کو وزیراعظم کا اہم پیغام پہنچا دیا

ویب ڈیسک  منگل 10 جنوری 2023
فوٹو اسکرین گریپ

فوٹو اسکرین گریپ

 لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی جہانگیر ترین اور عون چوہدری سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سلیمان شہباز کی جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر دونوں سیاسی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی جس میں موجودہ صورت حال اور مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے بات کی گئی۔

ذرائع کے مطابق سلیمان شہباز نے جہانگیر ترین اور عون چوہدری کو وزیراعظم کا خصوصی پیغام پہنچایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔