محمد نواز کی بولنگ کی وجہ سے 300 رنز نہیں بناسکے

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 11 جنوری 2023
(تصویر: پاکستان کرکٹ بورڈ)

(تصویر: پاکستان کرکٹ بورڈ)

کراچی: نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ہماری بولنگ شاندار رہی، ہم نے گیم پلان پر عمل کرکے کامیابی پائی۔تیسرے اور آخری میچ میں دلچسپ مقابلہ متوقع ہے۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیووی گیند باز نے کہا کہ دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ہماری جانب سے عمدہ بولنگ کی گئی۔بابر اعظم اور محمد رضوان کے درمیان شراکت کو توڑ کر ہم فتح پانے میں کامیاب ہوئے۔

مچل سینٹنر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دوسری اننگز میں بیٹنگ کرنا مشکل رہا، میچ کی پہلی اننگز میں وکٹ بالکل فلیٹ تھی۔ہمارا ہدف 300 رنز بناناتھا مگر پاکستانی بولرز خاص طور  پر محمد نواز نے اچھی گیندیں کرائیں۔نیوزی لینڈ کی جانب سے سینچری اسکور کرنے والے ڈیون کانوے نے شاندار اننگ کھیلی اور وہ  ہمیں کامیابی کی جانب لے کر گئے۔

انہوں نے کہا کہ تیسرے اور آخری فیصلہ کن میچ کی وکٹ کے حوالے سے کچھ کہا نہیں جا سکتا،تاہم ہماری کوشش ہوگی کہ میچ جیت کر سیریز بھی جیت لیں،برصغیر میں اسپن بالنگ ہمیشہ مشکل رہتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔