شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ امریکی اور پاکستانی فلموں کا گھٹیا ورژن قرار

ویب ڈیسک  جمعرات 12 جنوری 2023
فلمی مداحوں کو چار برس بعد کنگ خان کی واپسی پر بڑی توقعات تھیں (فوٹو: یوٹیوب)

فلمی مداحوں کو چار برس بعد کنگ خان کی واپسی پر بڑی توقعات تھیں (فوٹو: یوٹیوب)

 ممبئی: فلمی مداحوں نے کنگ خان کی فلم ’پٹھان‘ کو ہالی وڈ اور پاکستانی فلموں کا گھٹیا ورژن قرار دیا ہے۔

’پٹھان‘ کا ٹریلر سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہیں آیا، غیر معیاری وی ایف ایکس اور مضحکہ خیز مکالموں پر شدید تنقید جاری ہے۔

شاہ رخ خان کی ایکشن تھرلر کو 25 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا جس میں دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہام بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

اس سے قبل ’پٹھان‘ کے پہلے گیت ’بے شرم رنگ‘ کو گھٹیا کوریو گرافی اور برہنہ شاٹس پر انتہا پسندوں کی طرف سے شدید ٹرول کا سامنا تھا۔ فلمی مداحوں کو چار برس بعد کنگ خان کی واپسی پر بڑی توقعات تھیں اور وہ ایک بہترین فلم دیکھنا چاہتے تھے لیکن ’پٹھان‘ کے ٹریلر نے ان کو سخت مایوس کیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اپنا احتجاج درج کراتے ہوئے ’پٹھان‘ کے مناظر کو ہالی وڈ کی مشہور فلموں ’فاسٹ اینڈ فیوریئس‘، ’کیپٹن امریکا‘ اور ’مشن امپاسیبل‘ کی کاپی قرار دیا ہے۔

بعض صارفین نے ’پٹھان‘ کے مختلف شاٹس کا موازنہ شان شاہد کی فلم ’وار‘ سے بھی کیا ہے اور کہا کہ کنگ خان کی فلم 2013  کی پاکستانی فلم کا چربہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔