رائیونڈ میں ڈولفن اسکواڈ کی کارروائی 3 اسٹریٹ کریمنلز گرفتار

ملزمان کے قبضہ سے پستول، 4 موبائلز، موٹر سائیکل اور رقم برآمد


ویب ڈیسک January 22, 2023
فوٹو : ایکسپریس نیوز

رائیونڈ میں ڈولفن اسکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے تین اسٹریٹ کریمنلز کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق ڈولفن نے دوران پٹرولنگ 3 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ملزمان نے موٹر سائیکل بھگا دی جنہیں تعاقب کے بعد گرفتار کیا گیا۔

ملزمان نے پولیس کیپ پہن رکھی تھی جن کے قبضہ سے پستول، 4 موبائلز، موٹر سائیکل اور رقم برآمد ہوئی۔ ملزمان اسد، محسن اور اویس کو تھانہ رائیونڈ کے حوالے کر دیا گیا۔

ایس پی ڈولفن کے مطابق ڈولفن اسکواڈ سٹریٹ کریمنلز کے خلاف موثر حکمت عملی کے تحت کارروائیاں کر رہا ہے۔

مقبول خبریں