پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں، ٹرانسپورٹ کرایوں میں 10 فیصد اضافہ

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مہنگائی بم، ملک گیر ہڑتال، وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے بھوک ہڑتال کرینگے، ریسٹورنٹ ہوٹلز اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن
 فوٹو:فائل

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مہنگائی بم، ملک گیر ہڑتال، وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے بھوک ہڑتال کرینگے، ریسٹورنٹ ہوٹلز اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن فوٹو:فائل

 لاہور /  راولپنڈی:  پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے کرایوں میں 10 فیصد تک اضافہ کر دیا۔

ترجمان کے مطابق آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرزفیڈریشن کے اجلاس میں کہا گیا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے نے ٹرانسپورٹ سسٹم تباہ کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق لاہور سے راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان کے کرائے میں 100 روپے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ لاہور سے گوجرانوالہ 50، پشاور اور صادق آباد کے لیے کرائے میں 200 روپے جبکہ لاہور سے کراچی کے لیے کرائے میں 600 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرزفیڈریشن نے تنبیہ کیا ہے کہ انتقامی کارروائی ہوئی تو پبلک ٹرانسپورٹ کھڑی کر دیں گے۔

دریں اثنا صدر آل پاکستان ریسٹورنٹ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فاروق چوہدری اور چیئرمین ممتاز احمد نے آل راولپنڈی ریسٹورنٹ ہوٹلز اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن نے ڈالر اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کو مہنگائی بم قرار دیتے ہوئے ملک گیر ہڑتال اور وزیر اعظم ہاوس کے سامنے بھوک ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ فوڈ انڈسٹری سے منسلک لوگ اس وقت انتہائی اذیت کا شکار ہیں، ملک بھر میں اس وقت گیس کی قلت ہے جس کے باعث ریسٹورنٹ ہوٹلز اور بیکرز سمیت دیگر فوڈ انڈسٹری سے منسلک لوگ ایل پی جی کے مہنگے ترین سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔