لال حویلی سیل کرنا سیاسی دہشتگردی اور فاشزم ہے، شیخ رشید

ویب ڈیسک  پير 30 جنوری 2023

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

 راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے کہا ہے کہ لال حویلی سیل کرنا سیاسی دہشتگردی اور فاشزم ہے۔

شیخ رشید نے بیان میں کہا کہ  رات کےاندھیرے میں حکومت پرشب خون مارنےوالوں نےلال حویلی پرشب خون مارا ۔ پانچ مرلہ سےکم لال حویلی ہماری ذاتی ملکیت ہےاورعوامی خدمت کا مرکزی سیکریٹریٹ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رینجرز اور ایف سی سے مدد مانگی ان کے انکار کرنے پر ایف آئی اے اور پولیس کی مدد سے لال حویلی کو سیل کردیا۔ لال حویلی سیل کرنا فاشزم اور سیاسی دہشتگردی ہے۔

مزید پڑھیں: شیخ رشید کی لال حویلی خالی کرانے سے روکنے کی درخواست خارج

 

شیخ رشید نے کہا کہ لال حویلی اگر ہماری ذاتی ملکیت نہیں تو ہم قومی مجرم ہیں۔ ہمیں کوئی نوٹس نہیں ملا۔ سولہ وزارتوں کی چھان بین سے کچھ نہ ملا تو لال حویلی پر چڑھائی کردی جس کی پہلے ہی 15 فروری عدالت میں تاریخ ہے۔ برطانوی کمپنی لال حویلی پر فلم بنانے جا رہی ہے جو ان کو برداشت  نہیں ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔