- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
چلی کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی میں 23 افراد ہلاک؛ 979 زخمی
سنتیا گو: چلی کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے کھیتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس میں 23 افراد ہلاک اور 900 سے زائد زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چلی کے اروکنیا کے علاقے پیورین کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کے کھیتوں اور رہائشی علاقے میں پھیل گئی۔
آگ کی اطلاع ملنے سے قبل ہی آتشزدگی میں جنگل کا 5 ہیکٹر کا علاقہ مکمل طور پر جل چکا تھا جب کہ آگ مسلسل آگے بڑھ رہی ہے اور اب تک 40 ہزار ہیکٹر پر محیط علاقے کو لپیٹ میں لے لیا۔
جنگل کے 281 مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے جس میں سے 80 مقامات پر آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ آگ ہفتے کے روز جنگل میں درجہ حرارت 104 ڈگری فارن ہائیٹ سے تجاوز کرنے پر لگی۔
آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ رہائشیوں کو متاثرہ علاقے سے نکلنے کا موقع نہیں ملا۔ فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں تاہم اب تک انھیں کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے۔
ریسکیو ٹیم کے رضاکاروں نے ایک ہزار سے زائد افراد کو پناہ گاہوں میں منتقل کیا ہے جہاں پینے کے صاف پینے، خوراک اور دواؤں کی کمی کا سامنا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔