غذائی افراط زر سے متاثرہ ممالک کی فہرست جاری، پاکستان شامل

این این آئی  منگل 7 فروری 2023
ورلڈ بینک کی جاری ہونیوالی فوڈ سیکیورٹی اپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان میں غذائی افراط زر کی شرح 30فیصد سے کم ہے۔ فوٹو: فائل

ورلڈ بینک کی جاری ہونیوالی فوڈ سیکیورٹی اپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان میں غذائی افراط زر کی شرح 30فیصد سے کم ہے۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: غذائی افراط زر سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں پاکستان بھی شامل کرلیا گیا۔

عالمی بینک نے دنیا بھر میں غذائی افراط زر سے متاثرہ ممالک کی فہرست جاری کردی، ان ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے لیکن پاکستان میں غذائی افراط زرترکی اور سری لنکا سمیت دیگر دوسرے ممالک کی طرح خراب نہیں،جو سب سے زیادہ متاثرہ 10سرفہرست ممالک میں شامل ہیں۔

ورلڈ بینک کی جاری ہونیوالی فوڈ سیکیورٹی اپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان میں غذائی افراط زر کی شرح 30فیصد سے کم ہے اور غذائی افراط زر کی حقیقی شرح 5فیصد سے بھی کم ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔