- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
- انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر محمد عامر کے ڈیبیو جیسے احساسات
- کُتا دُم کیوں ہلاتا ہے؟ سائنسدانوں کے نزدیک اب بھی ایک معمہ
- بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
- خواتین کو پیش آنے والے ماہواری کے عمومی مسائل، وجوہات اور علاج
- وزیر خزانہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانے پر اتفاق
- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
کراچی میں پراسرار طور پر جاں بحق 18 افراد کی قبر کشائی کا فیصلہ
کراچی: عدالتی احکامات کے بعد انویسٹی گیشن پولیس نے موچکو علی محمد گوٹھ میں پراسرار طور پر جاں بحق ہونے والے افراد کی قبر کشائی کا فیصلہ کیا۔
اس حوالے سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن ضلع کیماڑی سلیم شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ علی محمد گوٹھ کا دورہ کیا اور علاقے میں قائم غیر قانونی فیکٹریوں کے حوالے سے معلومات جمع کرنے کے ساتھ ساتھ علاقہ مکینوں سے بھی ملاقات کر کے تفصیلات حاصل کیں ۔
یہ بھی پڑھیں: کیماڑی میں پراسرار بیماری پھیل گئی، 1 ماہ میں 20 سے زائد اموات
ایس ایس پی انویسٹی گیشن سلیم شاہ کے مطابق مدعی مقدمہ خادم حسین کی ایف آئی آر کی بنیاد پر قبر کشائی کے لیے درخواست دیںگے جس کے بعد میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے گا جو لاشوں کا ایگزامن کر کے اجزا محفوظ کریگا۔
انھوں نے بتایا کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ٹیم تشکیل دی ہے جس کی ڈی ایس پی ساؤتھ سربراہی کر رہے ہیں اور اس ٹیم میں مجھ سے ڈی ایس پی کیماڑی بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیماڑی میں جاں لیوا پراسرار بیماری سے اموات؛ حکومتی مشینری سرگرم
سلیم شاہ نے مزید بتایا کہ کرائم سین کا وزٹ کیا ہے جبکہ انویسٹی گیشن پولیس سائٹیفیک اور ٹیکنیکل گراؤنڈ پر تحقیقات کریگی جبکہ ڈپٹی کمشنر سے بھی بات کر کے سیل کی گئی فیکٹریوں کو ڈی سیل کریںگے اور وہاں سے نمونے بھی حاصل کیے جائینگے جس کی جوڈیشل مجسٹریٹ سے بھی اجازت مل گئی ہے ، تحقیقات میں جو بھی ذمہ دار ہوگا اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
واضح رہے کہ موچکو علی محمد گوٹھ میں پراسرار بیماری سے 18 افراد جاں بحق ہوئے تھے جس میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔