انسداد تجاوزات تھانے کی بلدیہ عظمی کراچی کی قیمتی اراضی پر ’قبضے‘ کی کوشش

نعیم خانزادہ  جمعرات 9 مارچ 2023
فوٹو ایکسپریس

فوٹو ایکسپریس

  کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈالمیا میں بلدیہ عظمی کراچی کی انتہائی قیمتی اراضی پر ایک بار پھر قبضے کی کوشش کی جارہی ہے جس میں مبینہ  طو ر پر اینٹی انکروجمنٹ تھانے کے اہلکار ہی ملوث ہیں۔

بلدیہ عظمی کراچی (کے ایم سی) کی عارضی پر قبضے کی خبر کیلیے ایکسپریس نیوز کی ٹیم موقع پر پہنچی تو انکروچمنٹ تھانے کا اہکار کھڑکی کود کو فرار ہو گیا جبکہ غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ جا ری رہا۔ اس اراضی پر پہلے قبضے کی کوشش کی گئی تھی جو سابق ایڈ منسٹریٹر مرتضی وہاب نے ناکام بنائی تھی۔

ڈالمیا روڈ پر قائم اراضی پر اینٹی اینکروجمنٹ تھانے کی جانب سے قبضے کی کوشش شروع ہو گئی ہے اربوں روپے کی اس اراضی  پرپہلے بھی کوشش کی گئی تھی  ڈالیما روڈ پر قائم کے ایم سی کا ماضی میں ’آکٹرائے دفتر‘ جو ریکارڈ روم کے طور پر یہاں کام ہو تا تھا اس پراینٹی اینکر وجمنٹ تھانے کی جانب سے اس پلاٹ پرقائم کمروں پر تعمیر ات شروع کر دی اور مز ید پختہ تعمیر ات کی جا رہی ہے۔

کے ایم سی ذرائع کا کہنا ہے کہ  یہ تعمیرات غیر قانونی طور پر کی جا رہی ہے اور اس پرجو تعمیرات کی جا رہی ہے وہ بھی غیرقانونی ہے۔ اس قبل بھی ڈپٹی کمشنرایسٹ کی جانب سے بورڈ آویزاں کر کے قیمتی اراضی پر قبضے کی کوشش کی گئی تھی جس پر سند ھ حکومت کی جانب سے ایکشن لیا گیا تھا اور اس قبضے کو روکا گیا تھا

اس با ر اینکروجمنٹ ختم کرنے والا ادارہ  اینٹی اینکروجمنٹ ہی قبضہ کرتے دکھا ئی دے رہا ہے۔ ذرائع کے ایم سی کا کہنا ہے کہ ایک ہزار گز کے اس پلاٹ کی مارکیٹ ویلیو اربوں روپے ہے، نیشنل اسٹیڈیم کے سامنے یہ اراضی ہے جس پر مسلسل قبضے کی مختلف جانب سے کوشش کی جا تی رہی ہے تاہم اس بار اینٹی اینکروجمنٹ تھانے کی جانب کو شش کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس قبل ڈپٹی کمشنر ایسٹ کی جانب سے اس قیمتی اراضی پر قبضے کی کوشش کی گئی تھی لیکن اس وقت کے ایڈ منسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب  کی کوششوں سے اور وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کے احکامات پر وہ کوشش ناکام ہو ئی تھی تاہم اب اس پر سندھ حکومت کے محکمہ انسدا د تجاوزات تھانے کا عملہ قبضے میں ملوث ہے جن کو کے ایم سی نے کچھ اراضی تھانہ بنانے کے لئے تھی اب یہ دیگراراضی پر پر بھی غیرقانونی تعمیرات کرر ہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کی ٹیم جب مقام پہنچی تو اینٹی انکروجمنٹ کا پولیس اہلکار وہاں سے کھڑکی کود کر فرار ہوگیا اور کوئی موقف دینے کے لئے تیار نہیں تھا کہ یہ کے ایم سی کی لینڈ میں تعمیرات کون کررہا ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ایڈ منسٹریٹر مرتضی وہاب نے خصوصی طور پر اس واقعہ کا نوٹس لیا تھا اور قبضے کی کوشش ناکام بنائی تھی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایڈ منسٹریٹر کراچی سیف الرحمن کو اس حوالے سے تمام صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے تاہم ان کی جانب سے کو ئی موقف سامنے نہیں آیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔