بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ہلاکتوں کا خدشہ

ویب ڈیسک  جمعرات 16 مارچ 2023
ہیلی کاپٹر لکھن پور میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، فوٹو : فائل

ہیلی کاپٹر لکھن پور میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، فوٹو : فائل

نئی دہلی: ریاست ارونا چل میں چین کی سرحد کے نزدیک بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں ہلاکتوں کے خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اروناچل کے مندالا پہاڑی سلسلے میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر جس علاقے میں تباہ ہوا وہ چین کی سرحد کے نزدیک ہے۔

ہیلی کاپٹر نے ارونا چل کے آرمی بیس سے پرواز بھری تھی لیکن کچھ ہی دیر بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ ہیلی کاپٹر کے پہاڑی سلسلے میں گر کر تباہ ہونے کی تصدیق ہوگئی۔

جائے وقوعہ کی جانب ریسکیو ٹیم کو بھیج دیا گیا ہے۔ ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹس موجود تھے۔ بھارتی فوج کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ اسی ریاست میں گزشتہ 10 برسوں میں بھارتی فوج کے 7 سے زائد ہیلی کاپٹر حادثوں میں سابق وزیر اعلیٰ سمیت 40 اہلکار اور افسران ہلاک ہو چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔