دلہن نے عمران خان کے حق میں نعرے لگا دئیے، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  ہفتہ 18 مارچ 2023
نعرے لگاتی دلہن کی ویڈیو کو اب تک سوشل میڈیا پر ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں:فوٹو:فائل

نعرے لگاتی دلہن کی ویڈیو کو اب تک سوشل میڈیا پر ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں:فوٹو:فائل

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چئیرمین عمران خان کے حق نعرے لگاتی دلہن کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والی ویڈیو میں دلہا اور دلہن کو خاندان کے ہمراہ تصاویربنواتے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصاویر اور ویڈیو کے سیشن میں دلہن نے عمران خان کے حق میں نعرے بازی شروع کردی۔

لاہور میں ہونے والی شادی میں دلہن نے ’ کون بچائے گا پاکستان عمران خان عمران خان‘ کا نعرہ لگایا تو باراتیوں اور شادی میں شریک افراد نے ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ اس دوران دلہا مسکراتا رہا۔ دلہن کے نعرے لگانے کی ویڈیوکو اب تک ہزاروں افراد دیکھ اور پسند کرچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔