خیبر میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ

ویب ڈیسک  اتوار 19 مارچ 2023
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 پشاور: خیبر میں میری خیل پولیس چوکی پوسٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق حملے میں دستی بم بھی استعمال کیے گئے جس کے باعث چوکی میں کھڑی موٹر سائیکل پر آگ لگ گئی جوکہ مکمل طور پر جل گئی۔

پولیس کی جوابی کاروائی سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔