- اصحابِ صُفّہ
- شجر کاری تحفظ انسانیت کی ضمانت
- پہلا ٹی20؛ بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
- اسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ، اصفہان میں 3 ڈرون تباہ کردئیے گئے
- نظامِ شمسی میں موجود پوشیدہ سیارے کے متعلق مزید شواہد دریافت
- اہم کامیابی کے بعد سائنس دان بلڈ کینسر کے علاج کے لیے پُرامید
- 61 سالہ شخص کا بائیو ہیکنگ سے اپنی عمر 38 سال کرنے کا دعویٰ
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ؛ 2 دہشت گرد ہلاک
- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ، امریکا کی مذمت
شمالی کوریا نے میزائل تجربات کے سلسلسے کوجاری رکھتے ہوئے ایک اور شارٹ رینج بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ جنوبی کوریا، جاپان اور امریکا نے میزائل کے تجربے کی مذمت کی ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا نے اتوار کو جزیرہ نما کوریا کے مشرقی ساحل سے بیلسٹک میزائل داغا جس نے سمندر میں آٹھ سو کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
جاپان کی وزارت دفاع کے مطابق میزائل فضا میں پچاس کلومیٹر تک بلند ہوا۔
پاکستانی وقت کے مطابق بیلسٹک میزائل کی آزمائش اتوار کو صبح سات بج کر پانچ منٹ پر کی گئی۔
یو ایس انڈو پیسیفک کمانڈ نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ میزائل کے تجربے سے امریکی فوجیوں اوراس کے اتحادیوں کو کوئی فوری خطرہ درپیش نہیں ہے، تاہم میزائل کے حالیہ تجربات پیانگ یانگ کے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں اور بیلسٹک میزائل پروگرام کے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والے اثرات کو ظاہر کرتے ہیں۔
جنوبی کوریا نے بیلسٹک میزائل کے تجربے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کی قرارداد کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
بیلسٹک میزائل کے تجربے کے فوری بعد جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ امریکا نے سیول کے ساتھ مشترکہ فضائی مشقوں کے لیے بی ون بی بمبار طیارے روانہ کردیے ہیں۔
جاپان کے وزیرمملکت برائے دفاع توشیرو اینو نے نیوزکانفرنس میں شمالی کوریا کے میزائل تجربے کو جاپان کی سیکیورٹی، خطے اور عالمی برادری کے لیے خطرہ اور ناقابل برداشت قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ میزائل جاپان کے اکنامک زون کی حدود سے باہر گرا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔