آسٹریلیا میں ’ حرارتی لہر‘ سے لاکھوں مچھلیاں ہلاک

ویب ڈیسک  منگل 21 مارچ 2023
اس تصویر میں آسٹریلیا کے مغربی شہر کے قریب بہنے والے مشہور ڈارلنگ باکا دریا میں مچھلیوں کی بڑی تعداد مردہ دکھائی دے رہی ہیں۔ فوٹو: اے پی

اس تصویر میں آسٹریلیا کے مغربی شہر کے قریب بہنے والے مشہور ڈارلنگ باکا دریا میں مچھلیوں کی بڑی تعداد مردہ دکھائی دے رہی ہیں۔ فوٹو: اے پی

ملبورن، آسٹریلیا: آسٹریلیا میں ہیٹ ویو سے دسیوں لاکھوں مچھلیاں مرنے کےبعد دریا کےسطح اور کنارے پر آگئیں جس کی تحقیقات شروع ہوچکی ہیں۔

تاہم ان مچھلیوں کی بو سے وہاں رکنا محال ہوچکا ہے۔ یہ مچھلیاں آسٹریلیا کے مغربی شہر کے قریب بہنے والے مشہور ڈارلنگ باکا دریا میں ہلاک ہوئی ہیں۔ ابتدائی تحقیق کے مطابق گرمی کی شدید لہر اور آکسیجن میں کمی کو اس کی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔ دریا ایک شہر میننڈی کےپاس سے گزرتا ہے میں اب کوڈ مچھلیوں کی لاشوں کا ڈھیر لگاہوا ہے۔ سب سے ہولناک بات یہ ہے کہ اس دریا کا پانی بڑی تعداد میں گھروں کو فراہم کیا جاتا ہے۔

ماہرین کےمطابق دریا میں سیلاب آیا تھا اور اس کا پانی پیچھے ہٹنے سے بھی مچھلیوں کی اموات ہوئی ہیں۔ تاہم گرمی کی شدت میں دریا میں آکسیجن کم ہوگئی اور اس سے یہ سانحہ رونما ہوا ہے۔ پولیس اور دیگر اداروں نے مچھلیوں کی صفائی کی مہم شروع کردی ہے۔

گزشتہ ماہ کے آخر میں بھی اسی دریا میں ہزاروں مچھلیاں مرچکی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔