ریاست مخالف اشتعال انگیز تقریر پی ٹی آئی رہنما ارسلان تاج اور راجہ اظہر کی ضمانت منظور

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 50 ہزار روپے فی کس کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیدیا


ویب ڈیسک March 22, 2023
—فائل فوٹو

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے لانڈھی میں اشتعال انگیز تقاریر اور ریاستی اداروں کیخلاف شہریوں کو اکسانے کے مقدمات میں پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج اور راجہ اظہر کی ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو لانڈھی میں اشتعال انگیز تقاریر اور ریاستی اداروں کیخلاف شہریوں کو اکسانے کے مقدمات میں رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج اور راجہ اظہر کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے 50 ہزار روپے فی کس کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیدیا۔

مقبول خبریں