امریکا میں شدید طوفان نے تباہی مچادی 26 افراد ہلاک

طوفان شمال مشرق میں 113 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گزر کر ریاست الاباما کی طرف مُڑ گیا


ویب ڈیسک March 26, 2023
شدید آندھی و طوفان سے ہوئی تباہی کا ایک منظر، [فائل-فوٹو]

امریکی ریاست مسیسیپی میں آندھی اور شدید طوفان کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسیسیپی میں شدید طوفان اور آندھی کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متعدد زخمی اور کئی لاپتہ ہیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

مسیسیپی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (MEMA) نے بتایا کہ درجنوں زخمی اور چار افراد لاپتہ ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں مغربی مسیسیپی میں آئے طوفان سے ہونے والی تباہی کے بعد ملبوں میں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کر رہی ہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب گورنر ٹیٹ ریوز نے شہریوں کو موسم کی اطلاعات دیکھنے اور محتاط رہنے کی تنبیہ کرتے ہوئے ٹویٹر پر کہا کہ ہم نے متاثرہ افراد کے لیے مزید ایمبولینسز اور دیگر ہنگامی امدادی سرگرمیوں میں اضافے کے لیے طبی امداد کو فعال کر دیا ہے۔

مسیسیپی کے خطے سِلوَر سٹی اور رولنگ فورک کے دیہی قصبوں نے شدید تباہی کی اطلاع دی۔ طوفان شمال مشرق میں 113 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گزر کر ریاست الاباما کی طرف مُڑ گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں