پاکستانی ’ایلون مسک‘ کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل

انٹرنیٹ صارفین نے نوجوان کو ’ایلون خان‘ کا نام دے کر دلچسپ میمز بھی شیئر کیں


ویب ڈیسک March 26, 2023

امریکی ٹائیکون اور سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک سے مشابہت رکھنے والے پاکستانی نوجوان کی بازار میں فروٹ خریدنے کی تصاویر وائرل ہوگئی جس کے بعد نیٹیزن نے دلچسپ تبصرے شروع کردیے ہیں۔

متعدد انٹرنیٹ صارف نے تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'پاکستانی ایلون خان فروٹ چاٹ خرید رہا ہے'۔ ٹوئٹر، فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر میمز تیزی سے شیئر کی جارہی ہے۔



ایک صارف نے طنزیہ لکھا کہ 'ایسا لگتا ہے کہ 'ایلون مسک' بھیس بدل کر غریب پاکستانیوں کے درمیان موجود ہیں، میں نے سنا ہے وہ ایک غریب پرور اور مہربان شخص ہے'۔

دوسری صارف نے ایلون مسک سے مشابہت رکھنے والے نوجوان کو 'ایلون خان' کا نام دے ڈالا۔ نیٹزین نے اپنے جذبات کے اظہار کے لیے مختلف میمز کو بھی استعمال کیا اور مزاحیہ انداز میں لکھا 'پاکستان میں مہنگے پھل خریدنے کے بعد ایلون ماسک کی حالت بری ہوگئی'۔



صارف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'ایلون مسک کی نایاب فوٹو، بہتر مستقبل کے لیے امریکا جانے سے پہلے وہ پاکستان کے دور دراز گاؤں میں الیکٹریشن کا کام کرتا تھا۔

ایک اور صارف نے تو ایلون مسک سے مشابہت رکھنے والے دوسرے شخص کی بھی تصویر شیئر کردی۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں