خالد رضا قتل کیس کراچی اور پنجاب سے اہم ملزمان گرفتار
ملزمان کے قبضے سے خالد رضا کے گھر کی تصاویر اور ویڈیوز بھی ملی ہیں، تحقیقاتی ذرائع
گلستان جوہر میں ٹارگٹ کرکے قتل کیے گئے ماہر تعلیم کے قتل کی تفتیش میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی اور پنجاب سے اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ گلستان جوہر میں ٹارگٹ کرکے قتل کیے گئے ماہر تعلیم خالد رضا کے قتل کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
تحقیقاتی ذرائع کے مطابق کارروائیاں تکنیکی بنیادوں پر کی گئیں اور زیر حراست ملزمان کی موجودگی خالد رضا کے گھر کے باہر پائی گئی تھی، ملزمان کے قبضے سے خالد رضا کے گھر کی تصاویر اور ویڈیوز بھی ملی ہیں، حراست میں لیے گئے ملزم خالد رضا کی ریکی میں ملوث ہیں۔
حراست میں لیے گئے افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے، واردارت کے دوران ملزمان موبائل فون کے ذریعے بھی آپس میں رابطے میں رہے۔
واضح رہے کہ 26 فروری کو گلستان جوہر بلاک 7 میں رہائش پذیر ماہر تعلیم خالد رضا کو ان کے گھر کے باہر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ خالد رضا کے قتل کی ذمہ داری علیحدگی پسند کالعدم جماعت نے قبول کی تھی۔