پاکستان کو ہرانے والے افغان کرکٹرزکا واپسی پر پُرتپاک استقبال

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 30 مارچ 2023
تاریخی کامیابی کے بعد افغان کرکٹ ٹیم منگل کی صبح دبئی سے وطن واپس پہنچ گئی۔فوٹو: اے سی بی

تاریخی کامیابی کے بعد افغان کرکٹ ٹیم منگل کی صبح دبئی سے وطن واپس پہنچ گئی۔فوٹو: اے سی بی

کابل: پاکستان کو ہرانے والے افغان کرکٹرز کا وطن واپسی پر پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

پاکستان سے ٹی 20 سیریز میں تاریخی کامیابی کے بعد افغان کرکٹ ٹیم منگل کی صبح دبئی سے وطن واپس پہنچ گئی، اس نے شارجہ میں منعقدہ 3 میچز کی سیریز میں گرین شرٹس کو 1-2 سے زیر کیا تھا۔

وطن واپسی پر شائقین کرکٹ نے کھلاڑیوں کا پْرتپاک استقبال کیا اور انھیں تحائف بھی پیش کیے۔

https://twitter.com/ACBofficials/status/1640945953732427776

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔