چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ ریٹائرڈ مسرت ہلالی صوبے کی پہلی خاتون قائم مقام چیف جسٹس بنیں گی

جسٹس قیصر رشید کی جگہ جسٹس روح الامین قائم مقام چیف جسٹس بنے ہیں مگر کل وہ بھی ریٹائرڈ ہوجائیں گے


ویب ڈیسک March 30, 2023
جسٹس قیصر رشید کی جگہ جسٹس روح الامین قائم مقام چیف جسٹس بنے ہیں مگر کل وہ بھی ریٹائرڈ ہوجائیں گے (فوٹو : فائل)

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس قیصر رشید ریٹائرڈ ہوگئے اب جسٹس مسرت ہلالی یکم اپریل سے صوبے کی پہلی خاتون قائم مقام چیف جسٹس ہوں گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس قیصر رشید خان کے اعزاز کے موقع پر فل کورٹ ریفرنس منعقد ہوا۔ تقریب میں پشاور ہائی کورٹ کے ججز اور وکلا نے شرکت کی۔

پشاور ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس روح الامین نے فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس کے کام کو سراہا اور کہا کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ کے لیے یاد کیا جائے گا۔

justice rooh al ameen جسٹس روح الاامین

چیف جسٹس قیصر رشید خان نے فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس وقار احمد سیٹھ جب کورونا کی وجہ سے ہسپتال میں داخل تھے تو اس وقت بھی ان کے چہرے پر مسکراہٹ رہتی ہے، آج بھی بنچ اور بار جسٹس وقار احمد سیٹھ صاحب کو مس کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک میں معاشی عدم استحکام ہے لیکن ہمیں امید ہے ملک مشکل حالات سے نکلے گا اور مزید ترقی کرے گا۔

دریں اثنا پشاور ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس روح الامین ایک روز کے لیے قائم مقام چیف جسٹس مقرر ہونے کے بعد کل 31 مارچ کو ریٹائرڈ ہوجائیں گے جس کے بعد پشاور ہائی کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی قائم مقام جسٹس ہوں گی اور سپریم جوڈیشل کونسل سے منظور کے بعد وہ صوبے کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں