کئی علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ سحری و افطاری میں بھی مشکلات

کئی علاقوں میں سحری و افطاری کے اوقات میں گیس کے کم پریشر کا بھی سامنا ہے


Staff Reporter March 31, 2023
کئی علاقوں میں سحری و افطاری کے اوقات میں گیس کے کم پریشر کا بھی سامنا ہے، ایس ایس جی سی کے حکام علاقوں کا سروے کریں، شکا یات کا فوری ازالہ کیاجائے ،مکین —فوٹو: فائل

کورنگی، لیاری، کھارادر، لیاقت آباد، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، ملیر، گلستان جوہر، اسکیم 33، گلشن اقبال، بلدیہ ٹاؤن، لانڈھی، کورنگی اور شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ جا ری ہے۔

مکینوں کو سحری و افطاری میں بھی شدید مشکلا ت کاسامنا کر نا پڑ رہا ہے ، شہر کے کئی علاقوں میں سحری و افطاری میں بھی گیس کی بند ش کا سلسلہ جا ری ہے، کئی علاقوں میں سحری و افطاری کے اوقات میں گیس کے کم پریشر کا بھی سامنا ہے۔

شہر کے دیگر علاقوں کی طرح کورنگی نمبر چھ کے علاقے میں اٹھارہ دن سے گیس کی فر اہمی بند ہے ،مکینوں کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی سی کو کئی بار شکایت درج کر اچکے ہیں لیکن کو ئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے بہت سے لوگوں نے نقل مکانی کرلی۔

مکینوں نے بتایا کہ کورنگی نمبر چھ سیکٹر اکیاون سی میں اٹھارہ دن ہوگئے ،گیس کی فراہمی بند ہے جس کی کئی شکا یت درج کر ائی جا چکی ہیں لیکن گیس کی بحالی نہیں ہو سکین سحری و افطاری میں شدید مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ کئی علاقوں میں ایس ایس جی سی کی ٹیمیں شکایات کے ازالے کے لیے کام کررہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں