گولیمار میں نوجوان پر فائرنگ ایس ایچ او رضویہ کی پرائیویٹ پارٹی نے کی تحقیقات میں انکشاف

پرائیویٹ پارٹی میں شامل تینوں افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتارکرلیا گیا، پولیس حکام


Staff Reporter March 31, 2023
(فوٹو : فائل)

گولیمارانڈر پاس کے قریب پولیس ناکے کے قریب فائرنگ کرکے نوجوان طالبعلم کو زخمی کرنے کے واقعے کی تحقیقات میں اہم انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نوجوان طالب علم پر فائرنگ ایس ایچ او رضویہ کی پرائیویٹ پارٹی نے کی جبکہ پرائیویٹ پارٹی میں شامل تینوں افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتارکرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس اپنے پیٹی بند بھائیوں کو بچانے کے لیے سارا ملبہ پرائیوٹ پارٹی پر ڈال رہی ہے، واقعے کی ویڈیو میں 2 تھانوں گلہبار اور رضویہ کی پولیس موبائلوں کو بھی موقع پر دیکھا جاسکتا ہے۔

تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ نوجوان ایاز پر فائرنگ ایس ایچ او رضویہ وقار قیصرکی پرائیویٹ پارٹی نے کی، زخمی نوجوان ایان نے پولیس ناکا دیکھ کر واپس پلٹنے کی کوشش کی تھی، نوجوان کو واپس پلٹتا دیکھ کر ایس ایچ او کی پرائیویٹ پارٹی نے اسے ڈکیت سمجھا اور پرائیویٹ پارٹی میں شامل صفدر نامی شخص نے نوجوان پرفائرنگ کی۔

پولیس حکام کے مطابق ایس ایچ او کی پرائیویٹ پارٹی اس واقعے سے کچھ دیر پہلے ہونے والی ایک واردات پر وہاں پہنچی تھی، پرائیویٹ پارٹی میں شامل تینوں افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے، پرائیویٹ پارٹی کو فائرنگ کرنے کا اختیارنہیں تھا اسی لیے گرفتار کیا ہے جبکہ ایس ایچ او کو معطل کرکے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس اپنے پیٹی بند بھائیوں کو بچانے کے لیے سارا ملبہ پرائیوٹ پارٹی پر ڈال رہی ہے، واقعے کی وقت کی ویڈیو میں 2 تھانوں گلہبار اور رضویہ کی پولیس موبائلوں کو بھی موقع پر دیکھا جاسکتا ہے، واقعے کے بعد دونوں تھانے نے واقعہ ان کی حدود میں پیش آنے سے انکار کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں