پشاور میں آٹے کی مفت تقسیم کے دوران پولیس اور شہریوں میں جھڑپیں

شہریوں کی حیات آباد اسپورٹس کمپلکس میں گھسنے کی کوششج، پولیس کا لاٹھی چارج، آنسو گیس شیلنگ، شہریوں کا پتھراؤ


ویب ڈیسک April 01, 2023
(فوٹو : فائل)

پشاور میں آٹے کی مفت تقسیم کے دوران ہنگامہ آرائی ہوگئی، شہریوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں آٹے کی مفت فراہمی کے دوران بدنظمی ہوگئی۔ پشاور حیات آباد میں آٹے کے حصول کے لیے شہری اور پولیس آمنے سامنے آگئے۔

اطلاعات کے مطابق شہریوں نے حیات آباد اسپورٹس کمپلکس میں گھسنے کی کوششج کی جسے پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو ہجوم بپھرنے لگا، شہریوں کو روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گی اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔

[video width="352" height="640" mp4="https://c.express.pk/2023/04/whatsapp-video-2023-04-01-at-2.20.58-pm-1680345535.mp4"][/video]

شہریوں ںے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بند کردی، پتھراؤ کیا اور حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس کے شیشے توڑ دیے۔

[video width="352" height="640" mp4="https://c.express.pk/2023/04/whatsapp-video-2023-04-01-at-2.38.56-pm-1680342539.mp4"][/video]

 

اطلاعات ہیں کہ آٹا تقسیم کے دوران پولیس اور شہریوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ پولیس نے صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے شیلنگ کی تھی جبکہ آٹا لینے والوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔

انتظامیہ کے مطابق اسپورٹس کمپلیکس میں موجود گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، پولیس نے مظاہرین کومنتشر کرکے آٹے کی ترسیل بند کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں