پنجاب پولیس کا کلچر نہ بدلا گجرات میں اہلکاروں کا شہری پر سرعام تشدد

گجرات میں سی آئی اے پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزم کی سرعام چھترول کی


ویب ڈیسک April 20, 2023
فوٹو فائل

پنجاب کے علاقے گجرات میں سی آئی اے پولیس نے اپنی عدالت لگا کر ایک شخص کو سرعام تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

گجرات میں سی آئی اے پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار نوجوان کو دن دہاڑے گاڑی سے اتار کر دو اہلکاروں کی مدد سے سڑک پر اوندھا کر کے لٹایا۔

اس موقع پر سی آئی اے پولیس کے ایک اہلکار نے مبینہ ملزم کی سرعام چھترول کی اور پھر اہلکار اُسے گاڑی میں لے کر کسی مقام کی طرف روانہ ہوگئے۔

مقبول خبریں