ڈیوڈ وارنر کی اہلیہ کے متنازع بیانات نے مچل جونسن کو ناراض کر دیا

سابقہ کامیابیوں کو پرکھیں توڈینس اورپونٹنگ اب بھی کھیل رہے ہوتے، مچل جونسن


Sports Desk April 26, 2023
سابقہ کامیابیوں کو پرکھیں توڈینس اورپونٹنگ اب بھی کھیل رہے ہوتے، مچل جونسن۔ فوٹو: فائل

سابق آسٹریلوی کرکٹرمچل جانسن نے اوپنر ڈیوڈ وارنر کی اہلیہ کینڈائس پر تنقید کی ہے۔

کینڈائس نے حالیہ دنوں میں اپنے شوہر کی حمایت میں کرکٹ آسٹریلیا کیخلاف بیانات دے کر شہ سرخیوں میں جگہ پائی تھی، البتہ ان کی کچھ باتوں نے سابق پیسر مچل جونسن کو ناراض کردیا ہے۔

انھوں نے اپنے کالم میں کینڈائس پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ہم سب بطور اوپنر وارنر کے شاندار کیریئر کے معترف ہیں لیکن حالیہ دنوں میں ان کی فارم پہلے جیسی نہیں رہی۔

یہ بھی پڑھیں: ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے دوران ڈیوڈ وارنر کی فیملی سے تماشائیوں کی بدزبانی

اہلیہ کینڈائس نے میڈیا میں اپنے شوہر کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اگر وارنر پہلے ٹیسٹ میں پرفارم نہیں کرتے تو سلیکٹرز ان کی جگہ کس کو لاتے؟ مجھے ان کی یہ دلیل پسند نہیں آئی، اگر کھلاڑیوں کو صرف سابقہ کامیابیوں پر ہی پرکھا جائے تو ڈینس للی اب بھی ہماری ٹیم کیلیے بولنگ کی شروعات کررہے ہوتے یا رکی پونٹنگ ون ڈائون کھیل رہے ہوتے، یہ بات حقیقت کے منافی ہے۔

مقبول خبریں