ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے دوران ڈیوڈ وارنر کی فیملی سے تماشائیوں کی بدزبانی

اہلیہ کینڈس نے ایسا کرنے والوں کو جواب میں کھری کھری بھی سنائیں اور انھیں بزدل تک قرار دیا


Sports Desk December 13, 2022
اہلیہ کینڈس نے ایسا کرنے والوں کو جواب میں کھری کھری بھی سنائیں اور انھیں بزدل تک قرار دیا۔ فوٹو: میڈیاموڈ

ویسٹ انڈیز کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے دوران آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کی فیملی کو بدزبانی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کی اہلیہ کینڈس نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹینڈ میں موجود نشے میں دھت تماشائیوں نے اس وقت مجھ پر فقرے کسے جب میری بیٹیاں بھی میرے ساتھ تھیں۔ کینڈس نے ایسا کرنے والوں کو جواب میں کھری کھری بھی سنائیں اور انھیں بزدل تک قرار دیا۔

بعد ازاں ان کا کہنا تھا کہ میری فیملی کیلیے اب کرکٹ میچز بھی محفوظ نہیں رہے، اس تازہ واقعے کے بعد میں خود کو شدت سے غیرمحفوظ محسوس کررہی ہوں، اس سے بھی زیادہ بڑھ کر افسوس کی بات یہ ہے کہ کرائوڈ میں سے کسی نے بھی اس موقع پر ہمارا ساتھ نہیں دیا، میری بچیاں بہت ہی زیادہ پریشان ہیں۔

مقبول خبریں