برطانیہ: مسخ شدہ لاشوں سے بھری قبر دریافت

کیمبرج کے اطراف میں پائی جانے والی یہ باقیات کم و بیش 10 مختلف افراد کی ہیں


ویب ڈیسک February 04, 2026

برطانیہ میں وائکنگز دور کی ایک اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے جس میں مسخ شدہ لاشوں کی باقیات موجود ہیں۔

دریافت ہونے والی یہ قبر کھوپڑیوں، ٹانگوں اور پورے ڈھانچوں سے بھری ہوئی ہے۔ ساتھ ہی اس میں ایک انتہائی قد آور شخص کی باقیات بھی ملی ہیں جس کی کھوپڑی میں سوراخ ہے۔

کیمبرج کے اطراف میں پائی جانے والی یہ باقیات کم و بیش 10 مختلف افراد کی ہیں، جن کو ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے انتہائی نایاب قرار دیا ہے۔

سالم اور مسخ شدہ باقیات سے بھری یہ قبر نویں صدی عیسوی سے تعلق رکھتی ہے۔

قبر سے چار مکمل ڈھانچے بھی پائے گئے لیکن پُر اسرار طور پر یہ آپس میں ملے ہوئے تھے۔

مقبول خبریں