عمران خان اداروں کو بدنام کرنے کی حدودعبورکرچکا آصف علی زرداری

چیئرمین پی ٹی آئی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہماری اقدار اور ہمارے ملک کے ساتھ کھلواڑ کرے، شریک چیئرمین پی پی پی


ویب ڈیسک May 07, 2023
—فائل فوٹو

پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان اداروں کو بدنام کرنے کی حدود عبور کرچکا ہے جسے اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش نے عمران خان کا حقیقی چہرہ بے نقاب کردیا ہے، بس بہت ہوگیا، غیرملکی ایجنٹ کی گزشتہ روز کی تقریر سننے کے بعد کوئی محب وطن اس کی پیروی کرنے کا اب سوچ بھی نہیں سکتا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ عمران خان میرے آباؤاجداد، میرے بچوں اور میرے ملک کو تباہ کرنے کے درپے ہے جس کی ہم اجازت نہیں دیں گے، یہ وہ ملک ہے جہاں ہم سب نے دفن ہونا ہے، ہم عمران خان کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہماری اقدار اور ہمارے ملک کے ساتھ کھلواڑ کرے۔

شریک چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ پاک آرمی کے بہادر اور مایہ ناز افسران پر الزامات دراصل اس ادارے پر حملہ ہے کہ جس کے ساتھ پورا پاکستان کھڑا ہے، عمران خان جھوٹ اور دھوکے سے اپنے معصوم کارکنان کو بے وقوف بنارہا ہے، میں اس شخص کا زوال دیکھ رہا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں