سلمان خان ریئلٹی شو ’بگ باس او ٹی ٹی‘ سیزن 2 کی میزبانی کریں گے

’بگ باس او ٹی ٹی‘ سیزن ون کی میزبانی کرن جوہر نے کی تھی جس میں ویویا اگروال کامیاب ہوئی تھیں


ویب ڈیسک May 26, 2023
فوٹو : فائل

بالی وڈ کے دبنگ خان ایک لمبے عرصے سے انڈیا کے سب سے بڑے ریئلٹی شو بگ باس کی میزبانی کررہے ہیں اور اب اس خبر کی تصدیق ہوگئی ہے کہ وہ 'بگ باس او ٹی ٹی 2' کی بھی میزبانی کریں گے۔

'بگ باس او ٹی ٹی' سیزن ون کی میزبانی کرن جوہر نے کی تھی جس میں ویویا اگروال کامیاب ہوئی تھیں لیکن اب میزبان کی کرسی دبنگ خان سنبھالیں گے۔



سیزن 2 کا پہلا ٹیرز سامنے آگیا ہے جس کا مداح بے چینی سے انتظار کررہے تھے اور اس میں سلمان خان نے شو کی میزبانی کا اعلان کیا ہے۔

سلمان خان کو شو کے ٹیزر میں یہ کہتے دیکھا جاسکتا ہے 'میں لے کر آرہا ہوں بگ باس او ٹی ٹی، تو دیکھتا جائے انڈیا'۔

'بگ باس او ٹی ٹی' کے پہلے سیزن نے تاریخ ساز ویوز حاصل کیے تھے جبکہ اپنے منفرد مواد اور تنازعات نے اسے انٹرنیٹ پر بہت شہرت دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں