بالی وڈ کی معروف اداکاراؤں دیپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف نے میگا کاسٹ فلم 'پٹھان ورسز ٹائیگر' کیلئے شاہ رخ خان اور سلمان خان کو جوائن کرلیا۔
دیپیکا نے بلاک بسٹر فلم 'پٹھان' میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا ہے جبکہ کترینہ کیف 'ٹائیگر' سیریز میں سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایکشن تھرلر 'پٹھان ورسز ٹائیگر' کی شوٹنگ اگلے برس 24 جنوری سے شروع کردی جائے جبکہ فلم کی ریلیز کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔
فلم 'پٹھان ورسز ٹائیگر' نے اپنے اعلان کے بعد ہی بالی وڈ میں کافی ہنگامہ پھیلا رکھا ہے اور قیاس کیا جارہا ہے کہ فلم میں پٹھان اور ٹائیگر کے کردار کے درمیان دشمنی دکھائی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق فلم میں ایک ٹوئسٹ کے بعد پٹھان اور ٹائیگر مل کر اپنے مشترکہ دشمن کے خلاف مقابلہ کریں گے جس سے ناظرین کو ایکشن سے بھرپور مناظر دیکھنے کو ملیں گے۔
فلم کو سدھارتھ آنند ڈائریکشن دے رہے ہیں جو اس سے قبل انڈسٹری کو 'پٹھان' جیسی بلاک بسٹر فلم دے چکے ہیں۔