لیجنڈری آرنلڈ شیوارزنیگر نے پاکستانی مداحوں کا شکریہ کیوں ادا کیا؟

ویب ڈیسک  اتوار 28 مئ 2023
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

لاس اینجلس: بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار آرنلڈ شیوارزنیگر نے اپنے نئے نیٹ فلکس پروجیکٹ ’فوبر‘ کی سپورٹ پر پاکستانی مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اداکار نے یوکرین کے مداحوں کے لئے شکریہ کا ٹویٹ کیا کیوں کہ وہاں ان کی ویب سیریز ٹاپ پر موجود ہے اس پر ایک پاکستانی صارف نے ان کی توجہ دلائی کی پاکستان میں بھی ’فوبر‘ نمبر ون پر ہے اور ساتھ ہی اس صارف نے اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔

آرنلڈ شیوارزنیگر نے پاکستان کے مداحوں کیلئے شکریہ کی ٹویٹ کی اور لکھا ’میرے پاکستان کے مداحوں، آپ کا شکریہ‘۔

نیٹ فلکس کی نئی ویب سیریز میں اداکار ایک سی آئی اے ایجنٹ کا کردار ادا کررہے ہیں جنہیں ان کا ہینڈلر ’زمین پر 65 برس کا سب سے تیز سفید شخص‘ قرار دیتا ہے۔

حقیقی زندگی میں شیوارزنیگر کی عمر 75 برس ہوچکی ہے اور ’فوبر‘ ان کے کیریئر کی سب سے پہلی ٹی وی سیریز ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔