سدھو موسے والا کی پہلی برسی پر راحت فتح علی کا خراج عقیدت

گلوکار کی سیاسی پارٹی کے اراکین نے بھی ٹویٹر پر اپنے ساتھ رکن کو ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ہے


ویب ڈیسک May 29, 2023
فوٹو : فائل

انڈیا کے معروف گلوگار سدھو موسے والا کی پہلی برسی کے موقع پر لیجنڈری راحت فتح علی خان نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ایک برس قبل قتل ہونے والے پنجابی گلوکار کو نہ صرف انڈیا اور کینیڈا میں بڑے پیمانے پر پسند کیا جاتا تھا بلکہ پاکستان میں بھی ان کے لاتعداد مداح تھے۔

راحت فتح علی خان نے امریکہ کے ایک لائیو کنسرٹ میں اپنے قوالی 'انکھیاں اڈیک دیاں' کو سدھو موسے والا کے نام کرکے ان کو یاد کیا اور خراج عقیدت پیش کیا۔



سدھو موسے والا کی برسی کے موقع پر ان کے گاؤں 'جواہر کے' میں بھی دعائیہ تقاریب منعقد ہوئیں جہاں ان کی والدہ چرن کور بھی موجود تھیں۔

گلوکار کی سیاسی پارٹی کے اراکین نے بھی ٹویٹر پر اپنے ساتھ رکن کو ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں