ذیابیطس کے مریضوں کیلئے دوپہر کی ورزش صبح کی ورزش سے بہتر کیوں؟

ویب ڈیسک  پير 29 مئ 2023
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

میسا چوسٹس: جب ٹائپ 2 ذیابیطس والے لوگوں میں شوگر کی سطح متوازن رکھنے کی بات آتی ہے تو محققین کا کہنا ہے کہ دوپہر کی ورزش صبح کی ورزش سے زیادہ فائدہ مند ہے۔

ذیابیطس کیئر میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق بریگھم اینڈ ویمنز اسپتال اور جوسلن ذیابیطس سینٹر کے محققین نے ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کا مطالعہ کیا اور پایا کہ جو مریض دن کے نصف حصے یعنی دوپہر میں ورزش کرتے تھے، 1 سال کے بعد اُن کے خون میں شوگر کی متوازن مقدار زیادہ بہتر دیکھی گئی۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ ٹائپ 2 ذیابیطس والے اُن لوگوں میں شوگر کی سطح کا انتظام زیادہ ضروری ہے جنہیں دل، گردے اور بینائی کی خرابی کے بڑھتے خطرات کا سامنا ہے۔

بریگھم سے تعلق رکھنے والے شریک مصنف ڈاکٹر جینگی کیان نے بتایا کہ ہم جانتے ہیں کہ جسمانی سرگرمی فائدہ مند ہے لیکن ہمارے مطالعے میں جو بات سامنے آئی ہے وہ یہ ہے کہ جسمانی سرگرمی کا وقت بھی اہمیت رکھتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔