دکی میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

نوجوان کی شناخت کلیم کے نام سے ہوئی، لاش اسپتال منتقل


ویب ڈیسک May 29, 2023
(فوٹو: فائل)

بلوچستان کے علاقے دکی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق دکی میں نامعلوم افراد نے ایک نوجوان کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کے بعد ریسکیو ادارے کی مدد سے لاش کو سول اسپتال لورالائی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مقتول کی شناخت کلیم سے ہوئی اور تعلق لونی سمیزئی کلی قوم سے نکلا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعہ قبائلی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم مختلف زاویوں سے تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے