کراچی میں ڈاکو پولیس اہلکار سے سرکاری اسلحہ چھین کر فرار

ملزمان نے پولیس اہلکار کو سر پر وار کر کے زخمی بھی کیا


Staff Reporter May 31, 2023
ملزمان نے پولیس اہلکار کو سر پر وار کر کے زخمی بھی کیا

سکھن کے علاقے بھینس کالونی شہریار ٹاؤن کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے پولیس اہلکار کو سر پر وار کر کے زخمی کر دیا۔

ڈاکو اہلکار کی سرکاری ایس ایم جی اور 20 راؤنڈز چھین کر فرار ہوگئے ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکار عبدالمجید فارنرز سیکیورٹی سیل میں تعینات تھا جو ڈیوٹی ختم کر کے گھر جا رہا تھا تو یہ واقعہ پیش آگیا۔

ملزمان نے اسے سر پر وار کر کے زخمی کیا گیا ، پولیس اہلکار کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں