خواتین قیدیوں سے بدسلوکی کا الزام لگانے والوں کیخلاف ایف آئی اے میں درخواست دائر

سید مشرف شاہ  بدھ 31 مئ 2023
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 راولپنڈی: کوٹ لکھپت کی انتظامیہ نے جیل میں قید خواتین سے مبینہ بدسلوکی کا الزام لگانے اور پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ  کا پروپیگنڈا کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایف آئی اے سائبر کرئم سیل کو درخواست دے دی۔

درخواست کے ساتھ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں کی لسٹ اور ویڈیوز بھی دی گئی  ہیں۔

جیل انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا کہ سوشل میڈیا پر خواتین کے ساتھ بدسلوکی کا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے جبکہ پنجاب حکومت کی دو رکنی کمیٹی بھی جیل کا دورہ کر کے تمام خواتین قیدیوں سے مل چکی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ خواتین اسیران نے سوشل میڈیا کے پروپیگنڈے کو جھوٹا قرار دیا۔ پروپیگنڈا کرنے والوں کے قانونی کارروائی کی جائے اور اکاونٹس بند کئیے جائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔