آئی پی ایل کے فوراً بعد راشد خان انجری کا شکار

ویب ڈیسک  جمعرات 1 جون 2023
سری لنکا کے خلاف سیریز کے ابتدائی دو میچز سے باہر (فوٹو: ٹوئٹر)

سری لنکا کے خلاف سیریز کے ابتدائی دو میچز سے باہر (فوٹو: ٹوئٹر)

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے بعد افغان اسپنر راشد خان انجری کا شکار ہوکر سری لنکا کے خلاف ابتدائی دو ون ڈے میچز سے باہر ہوگئے۔

افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق لیگ اسپنر راشد خان کمر کے نچلے حصے میں تکلیف کے باعث سری لنکا کے خلاف ابتدائی 2 ون ڈے انٹرنیشنل میچز سے باہر ہوگئے ہیں تاہم توقع ہے کہ وہ 7 جون کو لنکن ٹائیگرز کے خلاف آخری ون ڈے کے لیے دستیاب ہوں گے۔

راشد خان نے آئی پی ایل کے 16ویں ایڈیشن میں گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کرتے ہوئے 27 وکٹیں اپنے نام کی تھیں اور ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی کھلاڑی بنے تھے۔

مزید پڑھیں: بھارت نے اپنے حامی افغان کرکٹ بورڈ کو دھوکا دیدیا

افغان ٹیم میں راشد خان کی انجری کے باعث محمد نبی اور نور احمد اسپین ڈیپارٹمنٹ کو لیڈ کریں گے۔

واضح رہے کہ افغانستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 2 جون سے کھیلا جائے گا جبکہ آخری میچ 7 جون کو ہوگا، جس کے بعد افغان ٹیم واحد ٹیسٹ میچ کیلئے بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔