- حماس نے قطر اور مصر کی جنگ بندی کی تجویز مان لی
- سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
- بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں، صدر مملکت
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
- جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ
- حکومت سندھ نے پیپلزبس سروس میں خودکار کرایہ وصولی کا نظام متعارف کرادیا
- سعودی ولی عہد کا رواں ماہ دورۂ پاکستان کا امکان
- سیاسی بیانات پر پابندی کیخلاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
لاہور کے 5 مقامات پر دفعہ 144 نفاذ
لاہور: لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے 5 مقامات پر دفعہ 144 کا نفاذ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے نوٹی فکیشن جاری کردیا، دفعہ 144 کا نفاذ 3 جون سے 6 جون تک ہوگا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پی پی ایس سی ایگزامینیش سنٹر جوہر ٹاؤن، پنجاب گروپ آف کالجز غالب روڈ گلبرگ تھری پر دفعہ 144 کا نفاذ ہوگا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ڈی پی ایس ماڈل ٹاؤن بوائز کیمپس گیٹ نمبر 2 اور گرلز کیمپس گیٹ نمبر 6 پر دفعہ 144 نافذ ہوگی، گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل ماڈل ہائی سکول ماڈل ٹاؤن بھی دفعہ 144 والے مقامات میں شامل ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے پی ایم ایس امتحانات کے پیش نظر 5 مقامات پر دفعہ 144 کا نفاذ کیا ہے، مذکورہ مقامات میں صرف امیدوار یا متعلقہ افراد کا ہی داخلہ ممکن ہوگا۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کے مطابق امتحانی مراکز کے گرد 100 گز کے فاصلے تک نوٹس، کتابیں ، احتجاج یا اسلحہ لانا ممنوع ہوگا، کسی بھی غیر قانونی عمل میں امتحانی امیدوار، عملا یا افسر ملوث ہوا تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔