- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
وزیراعظم کی ترکیہ میں کاروباری شخصیات سے اہم ملاقاتیں
انقرہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روزہ دورہ پر ترکیہ میں ہیں، وزیر اعظم نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی حلف برداری کی تقریب سے قبل اہم ملاقاتیں کیں۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر انقرہ ایئرپورٹ ترکیہ پہنچ گئے.انقرہ ائیرپورٹ پر ترکیہ کی وزارتِ خارجہ کے اعلی حکام، ترکیہ میں پاکستان کے سفیر اور اعلی سفارتی حکام نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔
وزیرِ اعظم ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر انکے حالیہ صدارتی الیکشن میں دوبارہ انتخاب پر حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے ترکیہ کا دورہ کر رہے ہیں.
انقرہ پہنچنے پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین دولسار انجینئیرنگ عرفان آکر نے ملاقات کی. ملاقات میں پاکستان میں دولسار انجینئیرنگ کے جاری توانائی اور تعمیراتی منصوبوں پر گفتگو کی گئی.
عرفان آکر نے پاکستان میں توانائی اور تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا وزیرِ اعظم نے دولسار انجینئیرنگ کی پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا خیرمقدم کیا اور حکومت کی طرف سے اس حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی.
وزیرِ اعظم سے چیئرمین پاک-یاترم اور پریزیڈنٹ ڈی ای ای کےنیل اولپاک نے ملاقات کی. ملاقات میں پاکستان میں قابل تجدید توانائی اور تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری پر گفتگو کی گئی .
صدر ڈی ای ای کے نے وزیرِ اعظم کو ترک کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کے بارے آگاہ کیا جس کا وزیرِ اعظم نے خیر مقدم کیا۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے انقرہ میں انادولو گروپ کے وفد نے ملاقات کی. وفد میں کوکاکولا کے سی ای او کریم یاحی، اتیلا یرلیکایا چیف اسٹریٹجی آفیسر اور دیگر اعلی عہدیداران بھی شامل تھے. وزیرِ اعظم نے انادولو گروپ کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور اسکی وجہ سے ملک میں روزگار کی فراہمی پر پذیرائی کی.
وزیرِ اعظم نے انادولو گروپ کو پاکستان میں سرمایہ کاری مزید بڑھانے کی دعوت بھی دی.ملاقات میں وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب، معاون خصوصی طارق فاطمی اور پاکستان کے ترکیہ میں سفیر ڈاکٹر یوسف جنید بھی شریک تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔