بجٹ؛ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 6 جون کو طلب

ارشاد انصاری  اتوار 4 جون 2023
اجلاس میں آئندہ ملی سال کیلئے ترقیاتی پلان اور معاشی اہداف کی منظوری دی جائے گی (فوٹو فائل)

اجلاس میں آئندہ ملی سال کیلئے ترقیاتی پلان اور معاشی اہداف کی منظوری دی جائے گی (فوٹو فائل)

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجٹ میں اقتصادی اہداف اور ترقیاتی منصوبے کی منظوری دینے کے لیے قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس6 جون کو طلب کرلیا۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق بجٹ کی تیاری کیلیے وزیراعظم کی زیرصدارت چھ جون کو بلائے گئے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں آئندہ ملی سال کیلئے ترقیاتی پلان اور معاشی اہداف کی منظوری دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی ترقیاتی پروگرام 950 ارب روپے تک بڑھانے کا فیصلہ

این ای سی کے اجلاس میں وفاقی وزراء اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔