پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 26 فیصد کی کمی

اے پی پی / آن لائن  اتوار 4 جون 2023
تجارتی خسارہ میں سالانہ بنیادوں پر41 فیصد ،مئی میں 49 فیصدکی نمایاں کمی ہوئی—فائل فوٹو

تجارتی خسارہ میں سالانہ بنیادوں پر41 فیصد ،مئی میں 49 فیصدکی نمایاں کمی ہوئی—فائل فوٹو

اسلام آباد: ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر26 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔

اوسی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2022 سے لے کرمئی 2023 تک کی مدت میں ملک میں 15.26 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 26 فیصدکم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں28.07 فیصد کمی

دوسری جانب پاکستان بیورو برائے شماریات کی رپورٹ کے مطابق آفس مشینری اور ڈیٹاپراسیسنگ آلات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 46 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی جبکہ ملک کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر41 فیصد اورمئی میں 49 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے عالمی مارکیٹ سے پٹرولیم مصنوعات کی خریداری سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا ہے نئی پالیسی سے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد پربینک چارجز و دیگر اخراجات ختم ہو جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔