سندھ میں زیرزمین گیس ذخیرہ تعمیر کرنے کا فیصلہ

نمائندہ ایکسپریس  منگل 6 جون 2023
حکومت کا گیس فیلڈز کے 5 کلومیٹر کے اندرعلاقوں کوگیس فراہم کرنیکا فیصلہ۔ فوٹو: فائل

حکومت کا گیس فیلڈز کے 5 کلومیٹر کے اندرعلاقوں کوگیس فراہم کرنیکا فیصلہ۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: سندھ میں زیرزمین گیس ذخیرہ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت نے سندھ میں زیرزمین گیس ذخیرہ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ انڈرگراونڈ اسٹوریج بدین کے مقام پر تعمیرکیا جائیگا۔ دستاویز کے مطابق منصوبے پرمجموعی طورپرایک ارب 84کروڑ80 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت

وفاقی بجٹ میں صوبے کے لیے15 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں حکومت نے گیس فیلڈز کے 5کلومیٹرکے اندرعلاقوں کوگیس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ اقدام سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد کیا جارہاہے۔منصوبے پر 86 کروڑ 90 لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔