جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو بہنیں جاں بحق

نمائندہ ایکسپریس  منگل 6 جون 2023
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

ڈیرہ اسماعیل خان: اپر جنوبی وزیرستان کے علاقہ توندہ درہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔

مقامی پولیس کے مطابق گزشتہ روز اپر جنوبی وزیرستان کے علاقے توندہ درہ میں زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی، آواز سنتے ہی مقامی لوگ جائے وقوعہ پر پھنچے تو جائے وقوعہ پر دو لڑکیوں کو شدید زخمی حالت میں موجود پایا۔

لڑکیوں کی شناخت مقامی شخص جنان خان کی بیٹیوں کے طور پر ہوئی دونوں لڑکیوں کی عمریں بالترتیب تقریباً 8 اور پندرہ سال بتائی جاتی ہیں۔

مقامی لوگوں نے زخمیوں کو اپنے مدد آپ کے تحت طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی مگر جانبر نہ ہوسکیں، پولیس کے مطابق جنان خان ایک چرواہا ہے اور مال مویشی کا کاروبار کرتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔