’’چھوٹا بھائی ہے میرا‘‘ سارہ علی خان کی ابراہیم کو ہجوم سے بچانے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  بدھ 7 جون 2023
فوٹو: ویڈیو گریب

فوٹو: ویڈیو گریب

 ممبئی: بالی ووڈ کی نامور اداکارہ سارہ علی خان کی اپنے چھوٹے بھائی ابراہیم علی خان کو ہجوم سے بچانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ 

سارہ علی خان کی نئی فلم ’’ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے‘‘ کے اسکریننگ ایونٹ کی ایک فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں وہ اپنے چھوٹے بھائی ابراہیم کو ہجوم سے بچاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

سارہ  علی خان کو انسٹاگرام ویڈیو میں رش کے درمیان ابراہیم کو تلاش کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ابراہیم علی خان گاڑی میں بیٹھنے کے بجائے آگے نکل گئے جس پر سارہ علی خان ابراہیم کو بلانے کیلئے زور زور سے آوازیں لگارہی ہیں۔

سارہ نے گاڑی کا دروازہ کھول کر خود ابراہیم کو اندر بٹھایا اور کہا کہ ’’چھوٹا بھائی ہے میرا‘‘ اور وہاں موجود میڈیا نمائندوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے گاڑی میں بیٹھ گئیں۔

سارہ علی خان اور ابراہیم اتوار کو ممبئی کے ایک سینما میں اپنی ماں امریتا سنگھ کے ساتھ سارہ علی خان کی نئی فلم ‘ذرا ہٹکے ذرا بچکے’ دیکھنے گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔