کمپیوٹر پر واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کیلیے بھی میسج ایڈٹ کی سہولت پیش

 جمعرات 8 جون 2023
فوٹو فائل

فوٹو فائل

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل اپیلیکیشن واٹس ایپ نے بھیجے گئے میسج میں ترمیم کرنے کے فیچر کا دائرہ کار مزید وسیع کردیا۔

واٹس ایپ کی جانب سے گزشتہ دنوں صارفین کے لیے ’میسج ایڈیٹ‘ فیچر متعارف کرایا گیا جس کے تحت وہ بھیجے گئے میسج کو دوبارہ واپس لے کر اُس میں ترمیم کرسکتے ہیں۔

No description available.

اب کمپنی نے اس فیچر کی کامیابی کے بعد دائرہ کار کو مزید وسیع کرتے ہوئے اسے ویب واٹس ایپ اور ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے بھی پیش کردیا ہے۔

No description available.

یعنی اب کمپیوٹر کے ذریعے واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین بھی بھیجا گیا میسج میں آدھے گھنٹے کے اندر ترمیم کر کے اُسے دوبارہ سینڈ کرسکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔