آسٹریلوی فیلڈرز کو عجلت میں میدان چھوڑنے کے بعد واپسی کی راہ لینا پڑی

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 10 جون 2023
فیلڈ امپائر کا فیصلہ تبدیل ہونے پر خفگی کا شکار کینگروز میدان میں واپس آگئے، اس دوران اوول میں قہقہے گونجتے رہے۔ فوٹو: اے ایف پی

فیلڈ امپائر کا فیصلہ تبدیل ہونے پر خفگی کا شکار کینگروز میدان میں واپس آگئے، اس دوران اوول میں قہقہے گونجتے رہے۔ فوٹو: اے ایف پی

کراچی: آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جلد بازی کرتے ہوئے میدان سے باہر جانے والے فیلڈرز کو واپس آنا پڑ گیا۔

کیمرون گرین کی گیند پر آخری بھارتی بیٹر محمد سراج کو ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا تو انھوں نے ریویوکا سہارا لے لیا،اس دوران ہی آسٹریلوی فیلڈرز پورے اعتماد کے ساتھ ڈریسنگ روم کی جانب چل پڑے کہ فیصلہ ان کے حق میں ہی آئے گا، تاہم ری پلے میں سامنے آیا کہ گیند بیٹ کو چھوکر گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی آندھی نے بھارتی بیٹرز کے قدم اکھاڑ دیے

فیلڈ امپائر کا فیصلہ تبدیل ہونے پر خفگی کا شکار کینگروز میدان میں واپس آگئے، اس دوران اوول میں قہقہے گونجتے رہے، مزید 5گیندوں میں 2رنز کا اضافہ ہوا تھا کہ محمد شامی(13)مچل اسٹارک کی بال پر وکٹوں کے پیچھے ایلکس کیری کو کیچ دے بیٹھے، محمد سراج بغیر کھاتہ کھولے ناٹ آؤٹ رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔