2 طیارے رن وے پرٹکرا گئے، ٹوکیو ائیرپورٹ بند

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 جون 2023
ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو اور فائربریگیڈ ائیرپورٹ پہنچ گئیں:فوٹو:فائل

ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو اور فائربریگیڈ ائیرپورٹ پہنچ گئیں:فوٹو:فائل

 ٹوکیو: دو مسافر طیاروں کے رن وے پر ٹکرانے کے بعد ٹوکیو ائیرپورٹ بند کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوکیو ائیرپورٹ کے ایک رن وے پر اڑان کے لیے تیار ایک طیارے کے پر سے دوسرا طیارہ ٹکرا گیا۔ طیارہ ٹکرانے کے بعد زمین پر ملبہ بھی دیکھا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں موجود مسافروں کو ٹکراؤ کے باعث جھٹکے لگے تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔ طیارے ٹکرانے کے بعد ائیرپورٹ کو پروازوں کے لیے بند کردیا گیا۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے رن وے پر فائر بریگیڈ اور ہنگامی سروس کی گاڑیاں پہنچ گئیں۔مسافروں کو طیاروں سے نکال کر لاؤنچ میں پہنچا دیا گیا۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔