دلکش مقامات کی سیاحت اور اسکے صحت بخش فوائد

ویب ڈیسک  پير 12 جون 2023
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

اپنا ملک میں ہو یا بیرون ملک، اس میں کوئی شک نہیں کہ حسین قدرتی مقامات کی سیر آپ کی زندگی کے اُن چند لمحات کا حصہ ہوسکتی ہے جسے آپ کبھی نہ بھولتے۔ ایسی سیاحت آپ کو دنیا کے ایک الگ زاویے سے روشناس کراتی ہے جہاں مصروف زندگی کے شور سے آزاد سکون میسر ہوتا ہے اور پُر لطف تجربہ ہوتا ہے۔

لیکن اس کے فوائد اسی حد تک محدود نہیں۔ سیاحت جہاں آپ کے ذہن پر مثبت اثرات ڈالتی ہے وہیں جسمانی صحت کے لحاظ سے بھی اس کے متعدد نفع بخش پہلو ہیں جو کہ درج ذیل ہیں:

1) ذہنی سکون

سیاحت کا ایک اہم مقصد ذہنی تناؤ سے فرار حاصل کرنا ہوتا ہے۔ بہت زیادہ تناؤ آپ کی دماغی صحت کے لیے اچھا نہیں ہے اور ہر تھوڑے عرصے میں کچھ دنوں کا وقفہ لینا آپ کو ذہنی صحت کے مزید مسائل جیسے ڈپریشن سے بچا سکتا ہے۔

2) چہل قدمی

سیاحت میں چیل قدمی کا مزہ ہی کچھ اور ہوتا ہے۔ مزید برآں آپ جتنا چہل قدمی کریں گے، آپ کی قلبی صحت اتنی ہی اچھی ہوگی، خاص طور پر اگر آپ کا عام دنوں میں معمول دفتر کے ڈیسک پر بیٹھے رہنا ہوتا ہے۔

3) غذا

ایک ہی کھانا بار بار کھانے سے بور ہو گئے ہیں؟

سیاحت کے دوران نت نئے کھانوں کی ڈشز آپ کے ذہن و جسم دونوں پر اچھا اثر ڈال سکتی ہیں اور اس سے آپ کو گھر پر تازہ، صحت مند کھانا پکانے کی ترغیب بھی مل سکتی ہے۔ بجائے اس کے کہ ہر دفعہ ریستورانوں میں پہلے سے تیار کردہ کھانے کھاتے رہیں۔

4) مدافعتی نظام

جسم کا مضبوط مدافعتی نظام مقامات پر منحصر ہے جہاں آپ گئے ہیں۔ دور دراز علاقوں کا سفر آپ کو نئی آب و ہوا سے روشناس کراتا ہے۔ انسانی جسم ایک جلد سیکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جب آپ اپنے گھر واپس آئیں گے تو آپ کے جسم میں ایسی کئی بیماریوں سے لڑنے کی طاقت پیدا ہوچکی ہوگی جو آپ کے کم سفر کرنے والے دوستوں میں نہیں ہوگی۔

5) پُراعتمادی

اپنی کسی کامیابی پر خوش ہونا احساس کمتری میں کمی لاتا ہے۔ احساس کمتری آپ کی ذہنی صحت پر اثر انداز ہو سکتی ہے اور آپ کو اپنی پوری صلاحیت کے استعمال سے روک سکتی ہے۔ اس کیلئے نیا ہنر سیکھنا اپنے اندر پُراعتمادی پیدا کرنے کا مثالی طریقہ ہے۔ آپ دنیا میں کہیں بھی ہوں، ایسی کئی اچھی سرگرمیاں آپ کو مل سکتی ہیں جس سے آپ اپنے مختصر سفر کو بامقصد بنا سکتے ہیں۔

6) مقامی زبان سیکھیں

بیرون ملک جانے سے پہلے مقامی زبان کو تھوڑا سا سیکھنے کی کوشش کریں۔ نہ صرف وہاں موجود آپ کے میزبان اس کی تعریف کریں گے بلکہ اس بات کے شواہد بھی ہیں کہ کثیر لسانی ہونے سے آپ کی یادداشت، توجہ کا دورانیہ، فیصلہ سازی اور ملٹی ٹاسکنگ کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔

7) عمر میں اضافہ

ہم نے اوپر دیکھا کہ کس طرح سیاحت نئے تجربات، کچھ سیکھنا، کم ذہنی تناؤ، بہتر قلبی صحت، جسمانی تندرستی اور صحت مند غذا کا باعث بن سکتی ہے۔ یہ سب چیزیں مجموعی طور پر آپ کی عمر میں اضافہ کرسکتی ہیں۔ تحقیق بتاتی ہے کہ بڑھاپے میں نئے ​تجربات جاری رکھنے سے عمر میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ دوسرے لفظوں میں آپ کو جب بھی موقع ملے، شہری زندگی سے دور کسی دور مقام یا مقامات کی سیر کو جائیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔